سیرت حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قسط نمبر4

                          ولادت باسعادت





حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ولادت کے بارے میں علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ


 واقعہ فیل کے قریب ڈھائی برس بعد 572 عیسوی میں پیدا ہوئے




ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے



 کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس بیٹھے اپنی ولادت کا تذکرہ فرما رہے تھے آپ دونوں کی گفتگو سے مجھے اندازہ ہوا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہا سے عمرمیں بڑے ہیں




حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اسلام قبول کرنے والے اولین لوگوں میں سے ہیں



 آپ رضی اللہ عنہا کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ کا تمام خاندان حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر دارالاسلام میں داخل ہوئے اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا


Post a Comment

0 Comments