سیرت حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قسط نمبر3

                    عتیق کی وجہ تسمیہ


حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اسم گرامی کے بارے میں اکثر محدثین کا خیال ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا کا نام عتیق تھا عتیق کا مطلب ہے آزاد جبکہ بیشتر محدثین کرام کا خیال ہے کہ عتیق آپ رضی اللہ عنہ کا لقب تھا اور اس ضمن میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی روایت بیان فرماتے ہیں



ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ




ایک روز میں اپنے حجرہ مبارک میں موجود تھی اور باہر سے ہی میں کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تشریف فرما تھے اس دوران حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو لوگ کسی عتیق کو دیکھنا چاہو تو وہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھ لیں



حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا کہ اللہ عزوجل نے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو آگ سے آزاد کر دیا ہے چنانچہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کے بعد آپ رضی اللہ عنہ عتیق کے لقب سے مشہور ہوے


                              ابوبکر کی وجہ تسمیہ




حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہا کی کنیت ابوبکر کے بارے میں منقول ہے کہ کیونکہ آپ رضی اللہ عنہ علی خصلتوں کے مالک تھے اس لیے آپ رضی اللہ عنہ ابو بکر کے نام سے مشہور ہوئے جو بعد ازاں آپ رضی اللہ عنہا کی کنیت ٹھہری حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر کے بارے میں یہ سند پایا تکمیل تک نہیں پہنچتی کہ آپ رضی اللہ عنہ کو سب سے پہلے ابوبکر کے نام سے کس نے پکارا تھا



                                سلسلہ نسب





حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا شجرہ نسب ذیل ہے حضرت سیدنا عبداللہ بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بن حضرت عثمان ابو قحافہ  عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب طاہر بن مالک بن نصر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن  مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کا شجرہ نسب مرہ بن کعب پر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جاملتا ہے


Post a Comment

0 Comments