سیرت حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قسط نمبر15

                   

    حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کے وقت



  حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے گھر




 تشریف لائے تو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ انہوں نے دونوں اونٹنی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کر دیں جس پر چاہے سفر کریں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایسے نہیں تم مجھ سے  اوٹنی کی قیمت لو





حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 


میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تو ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں تم مجھ سے وہ قیمت لے لو جس کی مد میں تم نے یہ خریدی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنی کی قیمت ادا کی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی اطلاع حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ صرف حضرت سیدنا علی المرتضیٰ  رضی اللہ عنہ کو دی جن کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے مکہ کی امانتیں واپس کرنے کے لیے اپنے بستر پر لٹایا تھا



حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے



 تو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ انہوں نے اپنی بیٹی حضرت اسماء رضی اللہ عنہ  کو کچھ درہم دیے اور کہا کہ وہ اس سے گوشت خرید کر پکائیں تا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھانا تیار ہو جس وقت حضرت اسماء رضی اللہ عنہ گوشت  پکا رہی تھی اس وقت ابو جہل اور دیگر مشرکین حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے گھر آیا اور حضرت اسماء رضی اللہ عنہ سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا




آپ رضی اللہ عنہ نے انکار کر دیا تو اس بدبخت نے آپ رضی اللہ عنہ کے چہرے پر تھپڑ مارا جس سے کان کی بالی گر گئی اور کان کے نچلے حصے سے خون نکلنا شروع ہو گیا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت گھر سے نکلے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ کے بازار میں کہڑےہو کر خانہ کعبہ کو دیکھا اور فرمایا مجھے اور اللہ کو توبہت محبوب ہے مگر یہاں کے رہنے والے مجھے یہاں سے نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں اگر یہ مجھے مجبور نہ کرتے تو میں ہرگز یہاں سے نہ جاتا



جاری ہے اگلی قسط نمبر 16 میں پڑہیں




Post a Comment

0 Comments