سیرت حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قسط نمبر14

                        حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ انہوں نے جب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی الفاظ سنے کے تم




 میرے رفیق ہو آپ رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہ کی تربیت دیتے ہوئے فرمایا ابوبکر رضی اللہ عنہ تم ہوض کوثر پر بھی میرے ساتھی ہو اور غار میں بھی میرے ساتھی ہو




حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق 



اپنے دونوں اونٹنیوں کو تیار کیا جنہیں آپ رضی اللہ انہوں نے پچھلے چار ماہ سے صرف اس لئے پال رہے تھے کہ کسی بھی وقت ہجرت کا حکم ہو گیا تو سفر میں مشکل درپیش نہ ہو




ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے  مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دن میں کئی مرتبہ حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ گھر تشریف لاتے اور جس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرت کی اجازت ملی اس روز بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت سی سنائے گھروالے حیران تھے جی آج خلافِ معمول حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت ہمارے ہاں تشریف لائے ہیں




حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر فرمایا 



یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف لا رہے ہیں تو ضرور کوئی اہم بات ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابوبکر رضی اللہ عنہ  اہل خانہ کو یہاں سے ہٹا دو



حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سب آپ کے اہل خانہ ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہجرت کی اجازت مل گئی اور میرے اس سفر میں میرے رفیق ہو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب یہ خوشخبری سنی تو آپ رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے





جاری ہے اگلی قسط نمبر 15 میں پڑھ لیجئے گا



Post a Comment

0 Comments