تحریک لبیک پاکستان کے پرامن ناموس رسالت ﷺ مارچ سے حکومت گھبراہٹ کا شکار۔(Tehreek-e-Lubaik Pakistan's)

                                  انتہائی اہم


تحریک لبیک پاکستان کے پرامن ناموس رسالت ﷺ مارچ سے حکومت گھبراہٹ کا شکار ۔۔ Tehreek-e-Lubaik Pakistan's


ذرائع کے مطابق ناموس رسالت ﷺ مارچ میں شریک افراد کی اکثریت پنجاب سے تعلق رکھتی ہے اور ان سب کا کوئی نہ کوئی رشتے دار پولیس رینجرز اور فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ 


جبکہ مارچ میں  مسلسل بڑھتی ہوئی عوامی تعداد کے پیش نظر  رینجرز اور پولیس کی اکثریت کی جانب سے پر امن مظاہرین پر اسلحہ کے استعمال سے انکار کے بعد حکومت نے کچھ شر پسند عناصر کے ساتھ مل کر نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے ۔

Tehreek-e-Lubaik Pakistan's

حکومتی حکمت عملی کے مطابق پولیس کی شیلنگ کے دوران جب مظاہرین منتشر ہوکر جان بچانے کی کوشش میں ہونگے اس دوران حکومت کے تربیت یافتہ شرپسند ایجنٹس پر امن مظاہرین میں گھس کر پولیس اور رینجرز  پر فائرنگ کریں گے ۔ تاکہ پولیس رینجرز کے وہ جوان اشتعال میں آجائیں ۔ اسی دوران حکومت کے پلان کے مطابق میڈیا پر مظاہرین پر آپریشن کے جواز کے لئے پروپیگنڈا بھی کیا جائے گا تاکہ آپریشن کے لئے راۓ عامہ بھی هموار کی جا سکے ۔

Tehreek-e-Lubaik Pakistan's

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹی ایل پی کے حامیوں پر کریک ڈاؤن اور میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی کے بعد اعلانیہ پابندی کا نوٹیفکیشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔۔ تاکہ پاکستانی عوام کو یکطرفہ رپورٹنگ کر کر سچ کا گلا گھونٹا جا سکے ۔

TLP LATEST NEWS

واضح رہے کہ گزشتہ روز سادهوکی میں ہونے والے واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک ویڈیو وائرل کی جارہی ہے جس میں مندرجہ بالا سازش کی ایک جھلک واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے ۔


جبکہ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء واضح طور پر اس ویڈیو میں آنے والے ان تربیت یافتہ اسلحہ بردار افراد سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں اور مارچ اسٹیج سے عوام کو کہا بھی جارہا ہے کہ ایسے شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں اور پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں ۔

TLP LATEST NEWS

اس تمام تر تحریر کا مقصد پاک فوج اور پولیس رینجرز کے اعلیٰ افسران ، حکومت ، میڈیا اور اہم اداروں میں بیٹھے اہل دانش سے ایک ہی گزارش ہے کہ پرامن مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو روکا جائے اور تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے ۔ تاکہ رینجرز پولیس کے جوانوں  اور عوام کی قیمتی جانوں کے 

ضیاع کو روکا جاسکے کیوں کہ یہ سب پرامن پاکستانی اور سب سے بڑھ کر مسلمان ہیں ۔ اور حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے شر پسند عناصر کے غلط عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے ۔


پاکستان زندہ باد

Post a Comment

0 Comments